تاریخ:2025-03-14

تاریخ:2025-03-14

سرورق + طلاق + نامردشوہرکی بیوی کا خلع لینے کا حکم

نامردشوہرکی بیوی کا خلع لینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء دین و شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کی شادی کو تقریباً چار سال ہوئے لڑکی سے معلوم ہوا کہ زید نامرد ہے پھر بھی چارآدمیوں نے دیگر ذرائع سے ڈاکٹری معائنہ سے تحقیق کرائے لیکن زید نامردہی ثابت ہوا جس کو تقریباً  ۶یا ۷ ماہ کاعرصہ گزرا۔ ایسے حالت میں لڑکی بغیر طلاق حاصل کئے دوسرا نکاح کرسکتی ہے یا نہیں۔مسلکِ حنفیہ کے مطابق جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

اگر شوہر نامرد ثابت ہوتو عورت کو اختیار ہے کہ وہ قاضی کے پا س دعویٰ کرے (چونکہ ہندوستان میں شرعی قاضی نہیں ہیں اسلئے کسی مستند سنی عالم کے پاس دعویٰ کرے)  عالم شوہرکو (علاج کیلئے)  ایک سال کی مہلت دیگا اگر سال کے اندر شوہر نے جماع کرلیا تو عورت کا دعویٰ ساقط ہوجائےگا اگر جماع نہ کرسکا اورعورت جدائی چاہتی ہے توعالم شوہر کو طلاق دینے کیلئے کہے گا اگرطلاق دیدیگا توٹھیک ورنہ عالم دونوں میں تفریق کردیگا اوریہ  عورت  عدت گزارکر دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے۔

دارالافتاء : جامعہ عربیہ اسلامیہ نعل صاحب چوک، ناگپور