تاریخ:2025-03-14

تاریخ:2025-03-14

سرورق + طلاق + بیوی اپنے گم شدہ شوہر کا کب تک انتظار کرے؟

بیوی اپنے گم شدہ شوہر کا کب تک انتظار کرے؟

ممتاز بیگم زوجہ حسن علی ، عرض کرتی ہوں کہ میرے شوہر نے مجھے میرے والد کے گھر زچکی کے واسطے لاکر چھوڑے اور لاپتہ ہوگئے ۔ میں نے ان کو بہت تلاش کی ۔ اور اخبار میں نوٹس بھی چھپا دیا ، مگر ان کا کوئی پتہ نہیں۔ مجھے چھوڑے ہوئے قریب دو سال کا عرصہ ہوگیاہے۔ میرے والدین قریب ۔۳۰ ؍ہزار روپیہ قرض لے کر مجھے ابھی تک سنبھالے ہیں اور سنبھال رہے ہیں ۔ انکو بھی فی الحال قرض وغیرہ کی وجہ سے تنگ دستی چل رہی ہے ۔ میں آپ سے عرض کرتی ہوں کہ مجھے دوسرا نکاح کرنے کی اجازت دیں تاکہ میں اپنے اور بچوں کا سہارا پا سکوں۔

حضرت امام اعظم رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے نزدیک یہ  ہے کہ عورت اپنی عمر کے ستر(۷۰)برس تک انتظار کرے ۔ پھر دوسرا نکاح کرسکتی ہے چونکہ یہ فتنہ کا زمانہ ہے ۔ اس لئے امام مالک رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے قول پر فتویٰ دیا جاتا ہے اس کی صورت یہ ہے کہ عورت اپنے شہر کے سب سے بڑے سنّی عالم کے پاس درخواست دے پھر وہ عالم اپنے طور پر گمشدہ کو ڈھونڈنے کا حکم دیگا۔ یہاں تک کے چار سال کا زمانہ گزر جائے ۔ پھر بیو ی حاضر ہو اور بتلائے کہ اب چار سال تلاش کرتے کرتے گزرگئے ۔ تو پھر وہ سنّی عالم اس شوہر کی موت کا حکم دے گا ۔پھر وہ عورت موت کی عدت گزار کر دوسرے شوہر سے نکاح کرسکتی ہے ۔ سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں ۔

دارالافتاء : جامعہ عربیہ اسلامیہ نعل صاحب چوک، ناگپور
اوپر تک سکرول کریں۔