- سوال
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ میت کو دفن کرنے کے بعد اذا ن دینا کیسا ہے ۔ اور اذان دینے کا کیا طریقہ ہے ۔ بعض لوگوں کا کہناہے کہ نماز کے لئے جس طرح اذان دیتے ہیں اُسی طرح بعد دفن میت کے لئے بھی اذان دی جائیگی۔ اور بعض لوگوں کا کہناہے کہ نہیں حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح کو چھوڑ دیں گے۔ ۔لہذا کون سا طریقہ درست ہے پوری اذان دینگے۔ یا کہ حی علی الصلاۃا ورحی علی الفلاح کو چھوڑ دیں گے ۔ جلد ازجلد جواب مرحمت فرمائیں۔ میں آپ کا شکر گزار رہونگا۔
- فقط و السلام ناچیز محمد ہاشم رضوی
- جواب
- الجواب بعون الملک العلام الوھاب
میت کو دفن کردینے کے بعد اذان دینا مستحب اور باعث خیر و برکت ہے۔ اذان اسی طرح دی جائے گی ۔ جیسے نماز کے لئے دی جاتی ہے۔
- واللہ اعلم باالصواب
دارالافتاء : جامعہ عربیہ اسلامیہ نعل صاحب چوک، ناگپور