- سوال
کیافرماتے ہیں علماء دین واقف شرع متین اس بارے میں کہ دورحاضر میں تبلغی جماعت کے نام پر کچھ لوگ بستر وغیرہ باندھ کر اوربڑے مولویوں کی شکل میں سفرکرتے ہیں اور مسجد میں سب بسیراکرتے ہیں ۔اور قرآن و حدیث کے نام پر وعظ کرتے ہیں دریافت امریہ ہے کہ یہ تبلیغی الجماعت کے لوگ کس عقیدہ کے اور کس مسلک کے ہیں اور اس جماعت کا نصب العین کیا ہے۔ اوران کی تعلیمات اورطریقہ تبلیغ کیاہے۔ اور اہلسنت والجماعت کو اس میں شرکت کرنا چاہئے یا نہیں۔ مدلل فتاوٰی عنایت فرما دیں ۔ ہمارے یہاں کے پیش امام سید احمد علی رضوی کہتے ہیں کہ تبلیغی جماعت اصل میں وہابیوں کی جماعت ہے اس میں شرکت کرناانتہائی خطرناک ہے۔ ان سے دور نفور رہنااور انکو اپنوں سے دور رکھنا مسلمانوں پرلازم ہے ۔ اس جماعت کے اقوال و افعال سے اور کتابوں سے ثابت ہیکہ یہ لوگ اللہ جل جلالہ او راس کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی تعلیمات پھیلانے کیلئے نہیں بلکہ ان کے حکیم الامت مولٰنا اشرف علی تھانوی کی تعلیم او رمولوی الیا س کا طریقہ تبلیغ پیش کرنے کیلئے آتے ہیں ۔ دین و ایمان سے انکو کوئی واسطہ نہیں ہے۔ لہذاپیش امام صاحب کاقو ل صحیح ہے یانہیں۔
گذارش ہے کہ یہاں پر ایک سو پچھتر گھرکے مسلمان اور سنّی صحیح العقیدہ ہیں اور اہل سنّت و الجماعت کے مقدس امام۔ امام احمد رضا رضی اللہ عنہ کاتر جمہ وتفسیر نعیمی پڑھتے ہیں اور پڑھایاجاتا ہے ۔و لیکن چند اشرار آس پا س کے ہیں جو تبلیغی جماعت کو صحیح العقید جما عت کہتے ہیں ۔ گذارش ہیکہ سنی صحیح العقیدہ مسلمان کون ہیں اوروہابی کون ہے۔ اوروہابی جماعت کب سے چلی ہے اور اس کا عقیدہ کیاہے ۔ برائے کرم مہربانی فرما کرسنّی مسلمانوں کی رہنمائی فرمائینگے۔ فتاوٰی مبارکہ کا سخت ا نتظارہے بینوا و تو جروا
- فقط و السلام
- جواب
- الجواب بعون الملک العلام الوھاب
بے شک آپ کے امام صاحب نے درست فرمایا ۔ آج کل تبلیغی جماعت کے نام سے لوگ نکل رہے ہیں وہ حقیقت میں تبلیغ کے نام سے مسلمانوں کے ایمان کو لوٹنا چاہتے ہیں۔ اوریہ لوگ اپنے پیشوا مولوی اشرف علی تھانوی وغیرہ جیسے کے ناپاک عقیدہ کوپھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی کتابوں میں اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی شان میں بے ادبی وگستاخی لکھے جس بناء پر علماء عرب و عجم نے متفقہ طور پر ان پر کفر کا فتویٰ دیااو رفرمایا کہ
- و من شک فی عذابہ و کفر ہ کفر
- (ردالمحتار ج؍ ۶؍ص؍۲۸۱؍کتاب الجھاد مطلب فی احیاء ابوی النبیﷺ مطبوعہ دارالکتاب دیوبند)
یعنی جو شخص انکے کفری عقائد پرمطلع رہتے ہوئے ان کے معذب ہونے اورانکے کافر ہونے میں شک کرے وہ بھی کافر ہے اور ایسے ہی لوگوں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے:
- ایاکم وایا ھم لا یضلونکم ولایفتنونکم ۔صحیح مسلم ج؍۱؍ ص؍۱۰؍ باب النہی عن الروایۃعن الضعفاء
- (مکتبہ مجلس البرکات مبارکپور)
یعنی تم ان سے دور رہو اوراپنے کو ان سے علیحدہ رکھو کہ وہ تمہیں گمر اہ نہ کردیں او روہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں اورفرمایا:
- و ان مرضوافلا تعودوھم وان ماتوا فلا تشھدوھم
- (سنن ابی دادود ص ؍۶۴۴ کتاب السنۃ کتب خانہ نعیمیہ دیو بند)
اور اگر مرجائیں تو جنازے میں حاضرنہ ہو اور ارشاد فرمایاوان لقیتم فلا تصلومعھم(یہ اندازہ ہے ) اگر ان سے ملو تو سلام نہ کرواوریہ فرقہ ۱۳۰۹میں پیدا ہوا۔ او ر اسکا بانی محمد عبدالوہاب نجدی ہے جس نے تمام عرب شریف میں خاص طور سے حرمین شرفین میں بہت شدید فتنے پھیلائے اور قتل کیا۔ مجاہدکرام ائمہ فخام اور علمائے کرام اور شہداء اسلام کی مقدس قبروں کھودوایا اورحضورسرور کائنات تاجدار مدینہ ﷺ پرقسم قسم کے ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ۔ یہی وہ فتنہ ہے جس کے بارے میں پیارے آقا حضور تاجداردوعالم صلی اللہ علیہ و سلم نے خبردی تھی کہ نجد سے فتنے اُٹھیں گے اور شیطان کا گروہ نکلے گا۔ اس بناء پر ایک کتاب لکھی ہے اس کانام’’ التوحیدر کھا اور ہندوستان میں ا سکا ترجمہ اسمعیل دہلونے کیا جس کانام’تقو یۃ الایمان‘‘ رکھا اور ایسی ناپاک باتیں لکھیں چانچہ یہی وہ فرقہ ہے ، مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہیے ۔ ان لوگوں سے کوئی تعلقات نہ رکھناچاہیے ۔مزیدمعلومات کے لئے مندرجہ ذیل کتب کامطالعہ فرمائیں۔ جاالحق، خون کے آنسو ۔تبلیغی جماعت کے حقائق ومعلومات کیلئے۔ ، زلزلہ وغیرہ کا مطالعہ فرمائیں۔
- واللہ اعلم باالصواب