- سوال
کہ زید نے بیوہ عورت سے نکاح کیا۔پہلے شوہر کی لڑکی ربیعہ کو زید نے اپنے فرزند سے یعنی پہلی شادی کی فرزند سے نکاح کرلیا۔ ازروئے شریعت کیایہ رشتہ جائزہے۔ برائے تشفی بخش جواب سے سرفراز کریں توعین نوازش ہوگی۔ فقط عبدالوہاب صاحب
- جواب
- الجواب بعون الملک العلام الوھاب
بلاشبہ عقد مناکحت جائز ہے ، چونکہ محرمات سے نہیں ہے۔
- واما بنت زوجۃ ابیہ فحلال
- (درمختار ،کتاب النکاح،فصل فی المحرمات ، جلد ۱ صفحہ ۱۸۷ مطبوعہ کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)
- واللہ اعلم باالصواب
دارالافتاء : جامعہ عربیہ اسلامیہ نعل صاحب چوک، ناگپور