- سوال
بخدمت عالی مقام مفتی اعظم صاحب،مدظلہ العالیٰ۔السلا م علیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔واضح ہو کہ مندرجہ ذیل سوال کے جواب دے کر مستفیض فرمائیں۔
- لاؤڈاسپیکرپر نماز عیدین وجمعہ و پنج وقتہ جائز ہے یانہیں۔
- لاؤڈاسپیکر پرخطبہ عید وجمعہ ونکاح جائز ہے یانہیں۔
- لاؤڈاسپیکر پر اذان اور بعد نماز جمعہ و عید ین دُعا مانگنا جائز ہے یانہیں۔
- فقط و السلام۔حافظ ظہرالدین احسن
- جواب
- الجواب بعون الملک العلام الوھاب
- لاؤڈاسپیکر میں نماز جمعہ و عیدین و پنج وقتہ ناجائزہے۔ اس کے متعلق اہلسنت والجماعت کی جانب سے عدم جواز پر فتویٰ شائع ہو چکاہے۔
- لاؤڈاسپیکر پر خطبہ جمعہ و عیدین ونکاح جائز ہے۔
- لاؤڈاسپیکر پر اذان و دُعا مانگنا جائز ہے۔
- واللہ اعلم باالصواب
دارالافتاء : جامعہ عربیہ اسلامیہ نعل صاحب چوک، ناگپور