- سوال
غیرمعتکف کو مسجد میں کھاناپینا کیسا ہے ۔ خواہ وہ رمضان کا سحر و افطار ہی کیوں نہ ہو، یا کہ رمضان کے مہینے میں بغیر اعتکاف کے سحر و افطار کر سکتے ہیں۔
- فقط و السلام ناچیز محمد ہاشم رضوی
- جواب
- الجواب بعون الملک العلام الوھاب
غیر معتکف کو رمضان یا غیر رمضان مسجد میں کھاناپینا ناجائز ہے۔ اگر کھانا ہی ہو تو پہلے اعتکاف کی نیت کرلی جائے ۔ پھر کچھ ذکر کرکے کھائے پیئے ۔
- واللہ اعلم باالصواب
دارالافتاء : جامعہ عربیہ اسلامیہ نعل صاحب چوک، ناگپور