- سوال
کیافرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا انتقال ہو چکا ہے اس کے وارثین میں اس کی دو بیویاں۔۴؍ لڑکے اور ۱؍ لڑکی ہیں۔ لہذا شریعت کی روسے زیدکی جائید اد کوانکے تمام وارثین میں کس طرح تقیسم کریں۔
- فقط و السلام اسمعیل خاں
- جواب
- الجواب بعون الملک العلام الوھاب
مقدمات ارشاد کے مطابق کل ایک سو چوالیس (۱۴۴)سہا م ہوں گے۔ بیوی شادی والی ہو یا منکوحہ۔ ترکہ کی تقسیم میں دونوں کے درمیان کوئی فرق نہ ہوگا۔ ۱۴۴ سہام میں سے ۹۔۹ سہام دونوں بیویوں کو دیئے جائیگے۔ اور ۲۸۔۲۸ سہام چاروں لڑکوںمیں سے ہر ایک کو دیئے جائیگے اورلڑکی کو ۱۴ سہام دیئے جائیگے ۔لڑکی سے لڑکوں کو دوگنا دیاجائیگا ۔ قرآن شریف کے فرمان عالیشان کے مطابق قال اللہ تعالیٰ:۔
- لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِۚ-سورہ النساء -( آیت نمبر 11)
- واللہ اعلم باالصواب
دارالافتاء : جامعہ عربیہ اسلامیہ نعل صاحب چوک، ناگپور