- سوال
ایک مسلمان ایک مہترانی کے چکر میں لڑکر مرتد ہوگیا۔اس مہترانی کے مرنے کے بعد دوسری ہندو عورت کو اپنے پاس رکھ لیا ۔ وہ ایک پٹیل مسلمان کے یہاں ملازمہ ہے ۔ اب دونوں مر د عورت مسلمان ہوکر اسلامی قانون کے ماتحت نکاح کرنا چاہتے ہیں۔
- لہذا قانوناً و شرعاً دونوں کو مسلمان ہونے اورنکاح کرنے کا حکم کیا ہے؟
- مسلمان مرد بعد مر تد ہوجانے کے کن شرطوں کے ساتھ دوبارہ اسلام میں داخل کیاجاسکتاہے؟
- فقط و السلام۔ حافظ عبدالرحمن صاحب
- جواب
- الجواب بعون الملک العلام الوھاب
کیا ہی خوش نصیب ہیں وہ جو اسلام قبو ل کرکے ازدواجی زندگی گزرانا چاہتے ہیں۔ ا س کے لیے کوئی قید و شرط نہیں۔
- ھذا حکم الکتاب
- واللہ اعلم باالصواب
دارالافتاء : جامعہ عربیہ اسلامیہ نعل صاحب چوک، ناگپور