ہمارے بارے میں

جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور اپنی ہمہ گیر دینی، علمی، تصنیفی اور تبلیغی خدمات کی وجہ سے اب دنیا کے گوشے گوشے میں مشہور و متعارف ہو چکا ہے ۔بفضلہ تعالیٰ وسط ہند اور صوبہ مہاراشٹرکی سب سے بڑی قدیم اسلامی درس گاہ ہے ، اور اس کی خدمات کا دائرہ بھی بہت وسیع ہے، اس کے تعلیمی اخراجات کثیر ہیں، دن بہ دن نت نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ضرورت بڑھ رہی ہے، منگائی آسمان چھو رہی ہے، زندگی کے ہر پہلو پر نت نئے تقاضے آواز دے رہے ہیں، اس لیے آپ سے ہماری گذارش ہے کہ اس جانب خصوصی توجہ فرمائیں۔ الحمد للہ! جامعہ ھٰذا نےاپنے دینی ملّی خدمات کے ۸۶/سال مکمل کرلئے ہیں اورہر شعبہ میں غیرمعمولی ترقی بھی کی ہے۔ادارے میں کثیر شعبے ہیں، اب تک جامعہ کے شعبہ جات جو بالتفصیل درج ہیں۔پانچ ہزار(۵۰۰۰)سے زائد علماء اب تک فارغ ہوچکے ہیں اور ڈھائی ہزار(۲۵۰۰)طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ جس میں اسلامی علوم وفنون اور حفظ وقرأت ، مولویت، عالمیت، فضیلت کی مکمل تعلیم دی جاتی ہے اور اسی طرح عربی ادب، علومِ اسلامیہ، حدیث ، فقہ، مطالعۂ ادیان۔نیز عصری علوم کے بھی متعدد شعبے ہیں ،پرائمری، ہائی اسکول، انٹر کالج، فقیہ اعظم دار الافتا،کتب خانہ /رشیدیہ لائبریری،رشیدیہ دارالعلاج،رشیدیہ دارالاشاعت ، عدالت شرعیہ / دارالقضاء وغیرہ۔ان تمام شعبوں کے کثیر اخراجات ہیں، مزید مختلف جہتوں میں تعمیری ترقیات کا سلسلہ بھی جاری ہے، حضورفقیہ اعظم ہندپیشوائے اہل سنت شیخ العلماء والمحدثین استاذ العلماء والمشائخ حضرت علامہ مولاناالحاج الشاہ مفتی محمدعبدالرشیدرحمۃ اللہ علیہ بانی جامعہ عربیہ اسلامیہ،ناگپورکےصاحبزادےامیرشریعت فقیہ عصرمفتی محمدعبدالقدیرصاحب مدظلہ العالی کی سرپرستی میں بفضلہ تعالیٰ پانچ منزلہ عظیم الشان عمارت کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے۔نیزجامعہ اور مدرسۃ البنات کے درمیان والا مکان نبیرۂ فقیہ اعظم ہند حضرت مولانامحمدعبدالعزیز خان صاحب قبلہ (مہتمم جامعہ عربیہ ناگپور) کی بے انتہاکوششوں س بحمدہ تعالیٰ خریدلیاگیاہے۔ مدرسۃ البنات اور اس مکان کو ملا کرمزید نئی عمارت کی تعمیر شروع ہے۔ ان شاء اللہ اس عمارت کی تعمیر کے بعد مدرسہ کے طلباء کے داخلہ میں مزید اضافہ ہوگا۔جن میں کثیر افراد مسلسل مصروفِ عمل رہتے ہیں ، کوئی بھی ادارہ ہو یا تحریک دن بہ دن اس میں ہل من مزید کی دلکش صدائیں گونجتی رہتی ہیں۔ ہم اس بار بھی رمضان المبارک کے مقدس موقع پر آپ حضرات سے تعاون کی اپیل کر رہے ہیں، ہمیں بھر پور یقین ہے کہ آپ ہماری گذارش پر لبیک کہیں گے۔رمضان المنارک کا احترام پوری دنیا میں کیا جاتا ہے، اس مقدس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان بطور خاص عبادت و ریاضت میں مصروف رہتے ہیں اور مسلمان اس مہینے میں زکوٰۃ و خیرات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ ایک بندۂ مومن پر زکوٰۃ دینا بھی اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز، روزہ اور حج فرض ہیں۔ جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور سے بھی سفرا نکلتے ہیں، لیکن اتنی بڑی دنیا میں ہر مقام اور ہر مسلمان تک پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لیے آپ حضرات سے گذارش ہے کہ اپنی رقوم برائےجامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور سفرا کو دیں اور اگر ہمارے سفرا آپ تک نہ پہنچ سکیں تو بینک یا منی آرڈر، موبائل بینکنگ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعہ اپنی رقوم مندرجہ ذیل روابط پر ارسال فرمائیں۔